جی ٹی اے 6 نے عام گیمر کو راتوں رات امیر بنا دیا

news 1795596251 3515



news 1795596251 3515

(ویب ڈیسک)امریکا میں ایک عام گیمر کی قسمت اس وقت بدل گئی جب اسے مشہور ویڈیو گیم ’جی ٹی اے 6‘ کھیلنے کے لیے سالانہ ایک لاکھ ڈالر سے زائد تنخواہ پر ملازمت مل گئی۔
بلومبرگ کے مطابق امریکی کمپنی کالشی نے اس منفرد ملازمت کے لیے 35 ہزار سے زائد امیدواروں میں سے کیلیفورنیا کے 36 سالہ گیمر کلف سیویج کا انتخاب کیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ جب کلف کو ملازمت ملنے کی خوشخبری سنائی گئی تو ان کی لائیو اسٹریم صرف 28 افراد دیکھ رہے تھے۔ خبر سنتے ہی وہ جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اور خوشی سے زمین پر گر پڑے۔ کلف اس سے قبل ویڈیو گیمز کی لائیو اسٹریمنگ کرتے تھے اور اخراجات پورے کرنے کے لیے مختلف عارضی ملازمتیں بھی کرتے رہے تھے۔
نئی ملازمت میں ان کی ذمہ داری صرف گیم کھیلنا نہیں ہوگی بلکہ انہیں ’جی ٹی اے 6‘ کی کہانی مکمل کرنے کے ساتھ اس کی ورچوئل معیشت کا جائزہ لے کر تحقیقی رپورٹس بھی تیار کرنا ہوں گی۔
ملازمت ملنے کے بعد کلف کی پہلی لائیو اسٹریم کو تقریباً 2 ہزار افراد نے دیکھا، جبکہ انسٹاگرام پر ان کے فالوورز کی تعداد بھی بڑھ کر تقریباً 21 ہزار ہوگئی۔
یوں جس گیمر کی لائیو اسٹریم پہلے صرف چند درجن افراد دیکھتے تھے، وہ ایک ویڈیو گیم کی بدولت اچانک شہرت اور بھاری تنخواہ والی ملازمت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگیا۔
 





Source link

متعلقہ پوسٹ