معروف امریکی چینل کی اینکر براہِ راست نشریات کے دوران بیہوش ویڈیو وائرل

news 1794575930 9947



news 1794575930 9947

(24 نیوز)امریکہ کے معروف نشریاتی ادارے پر براہِ راست نشریات کے دوران ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، جہاں معروف سیاسی تبصرہ نگار اور نیوز اینکر اچانک طبیعت خراب ہونے کے باعث بیہوش ہو کر گر پڑیں، اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

براہِ راست نشریات کا واقعہ:
رپورٹس کے مطابق، خاتون اینکر کیمرن کنسی فاکس نیوز پر خبریں پڑھ رہی تھیں کہ اس دوران اچانک وہ اپنی کرسی سے نیچے گر گئیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اینکر کے گرتے ہی اسٹوڈیو میں موجود دیگر عملہ فوراً ان کی خیریت دریافت کرنے اور مدد کے لیے دوڑ پڑا۔

نشریات کا تسلسل:
واقعے کے فوری بعد اسٹوڈیو میں موجود ساتھی اینکر نے پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خبریں پڑھنے کا سلسلہ جاری رکھا، تاکہ نشریات میں تعطل نہ آئے۔

طبی امداد اور صحت کی صورتحال:

حادثے کے فوراً بعد خاتون اینکر کو اسٹوڈیو میں ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی،موصول اطلاعات کے مطابق، بروقت طبی امداد ملنے کے بعد اب ان کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ناروے و اوسلو میں سرما کی پہلی برفباری





Source link

متعلقہ پوسٹ