افطاری کے وقت پاکستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے — شدت 5.6، مرکز ہندوکش افغانستان

IMG 20260220 WA2585


اسلام آباد | جمعہ
جمعہ کے روز افطاری کے وقت پاکستان کے متعدد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.6 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا اور اس کی گہرائی 73 کلومیٹر تھی۔
زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، سوات، مردان، لوئر دیر، ملاکنڈ، چترال، سرگودھا اور گردونواح کے علاقوں کے علاوہ خیبر، باڑہ، جمرود، لنڈی کوتل، تیراہ اور آزاد کشمیر میں بھی محسوس کیے گئے۔
شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات پر جمع ہو گئے۔ بعض افراد نے اپنی اور اہلِ خانہ کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے افطاری بھی عارضی طور پر روک دی۔
ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ پوسٹ