امریکا: حساس تحقیق سے وابستہ 10 سائنسدانوں کی پراسرار ہلاکتیں، تحقیقات شروع

IMG 20260422 WA2074


لاپتا افراد میں ایئر فورس جنرل اور ایرو اسپیس انجینئر بھی شامل، سازشی نظریات نے جنم لیا
امریکا میں ایک انتہائی تشویشناک انکشاف سامنے آیا ہے۔ حساس سرکاری اور دفاعی تحقیق سے وابستہ 10 سائنسدان پراسرار حالات میں ہلاک ہوگئے ہیں، جس کے بعد امریکی حکام نے باضابطہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
اس معاملے کو مزید سنگین بنانے والا پہلو یہ ہے کہ لاپتا افراد میں امریکی ایئر فورس کے جنرل ولیم نیل میک کیلینڈ اور ایرو اسپیس انجینئر مونیکا ریزا بھی شامل ہیں، جو انتہائی حساس دفاعی منصوبوں سے منسلک تھے۔ ان کا لاپتا ہونا امریکی سیکیورٹی حلقوں میں شدید تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے سائنسدانوں کا تعلق ایرو اسپیس، دفاعی ٹیکنالوجی اور دیگر انتہائی خفیہ تحقیقی شعبوں سے تھا۔ ہلاکتوں کے حالات و واقعات مختلف نوعیت کے بتائے جا رہے ہیں، تاہم ان کا یکے بعد دیگرے رونما ہونا تحقیقاتی اداروں کی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔
امریکی میڈیا میں ان ہلاکتوں کو لے کر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ آیا یہ محض اتفاق ہے یا کوئی منظم سازش۔ تاہم حکام نے ابھی تک کوئی حتمی موقف اختیار نہیں کیا اور تحقیقات کو ابتدائی مراحل میں قرار دیا ہے۔
واضح رہے کہ امریکا میں اس سے قبل بھی حساس تحقیق سے وابستہ افراد کی پراسرار ہلاکتوں کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں، جو ہر بار عوامی حلقوں میں وسیع بحث کا موضوع بنتے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ