وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا بڑااعلان
ہر رجسٹرڈبائیک والےشہری کو20 لیٹر پر100 روپے سبسڈی ملےگی
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تمام شہروں کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ فری کرنے کا بڑااعلان کر دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ اورنج لائن ٹرین، میٹروبس سروس میں سفرکےدوران ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا اسی طرح اسپیڈوبس اورگرین الیکٹروبس میں شہری مفت سفرکرسکیں گے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز نے زراعت، خوراک اور کسان کےتحفظ کےلیےنقدرقم دینےکا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کاشتکاروں کوفی ایکڑ فی لیٹرڈیزل پر100روپےسبسڈی کااعلان کیا ہے۔
اسی طرح ہر رجسٹرڈبائیک والےشہری کو20 لیٹر پر100 روپے سبسڈی ملےگی۔
مریم نواز نے کہا کہ ایک ماہ میں وزیراعظم نےعوام کومشکلات سےبچانےکی بھرپورکوشش کرتے ہوئے بدترین معاشی صورتحال میں عوام کوریلیف دیاہے مشکل حالات میں عوام کوتنہا نہیں چھوڑیں گے۔
انہوں شہریوں سے اپیل کی وہ ذاتی سواری کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کریں۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ جنگ کےنتیجےمیں پوری دنیا شدیدعالمی معاشی بحران کاشکارہے حالات کی بہتری کےساتھ ہی عوام کومعاشی بوجھ سےنجات دلائیں گے۔

