
(ویب ڈیسک)افریقی ملک جبوتی سے یمن جانے والے تارکین وطن کی کشتی اُلٹ گئی جس کے نتیجے میں 15 بچوں سمیت 139 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانوی میڈیا کے مطابق کشتی ڈوبنےکا حادثہ 8 اور 9 اکتوبر کی درمیانی شب پیش آیا۔
کشتی میں تقریباً 300 افراد سوار تھے، 60 سے زیادہ مسافروں کو بچالیا گیا ہے جب کہ 80 سے زائد افراد لاپتا ہیں۔
رپورٹ کے مطابق زندہ بچ جانے والے 60 سے زائد تمام افراد ایتھوپیا کے شہری تھے۔
ایتھوپیا،صومالیہ، اریٹریا، جبوتی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں تارکین وطن محفوظ پناہ گاہوں اور روزگار کی امید میں خلیجی ممالک پہنچنےکے لیے یہ خطرناک سفرکرتے ہیں۔
آئی ایم او کے مطابق اب تک برآمدکی گئی لاشوں میں 42 لاشیں خواتین کی ہیں۔

