بھارتی فوج کی غداری کا ایک اور ثبوت، حساس معلومات کی منتقلی کے ہوشربا انکشافات

خفیہ راز


بھارتی فوج کی غداری کا ایک اور ثبوت، حساس معلومات کی منتقلی کے ہوشربا انکشافات

معلومات غیرملکی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ افراد کو فراہم کی جا رہی تھیں

سینئربھارتی فوجی افسرکی اہلیہ کی جانب سے خفیہ معلومات کی فروخت نے بھارتی فوج کی انتظامی نااہلی کا پردہ چاک کر دیا۔ 

بھارتی نشریاتی ادارہ این ڈی ٹی وی کے مطابق سینئر فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف غیرملکی خفیہ ایجنسیوں کو حساس معلومات فراہم کرنے پرمقدمہ درج کر لیا گیا۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ملزمہ بھارت کی قومی سلامتی سے متعلق حساس دستاویزات، تصاویر اور الیکٹرانک ڈیٹا جمع اورمنتقل کرنے میں ملوث ہے بھارتی فوج کی حساس معلومات غیرملکی خفیہ ایجنسیوں سے وابستہ افراد کو فراہم کی جا رہی تھیں۔

بین الاقوامی دفاعی ماہرین کے مطابق غیر پیشہ ور بھارتی فوج کا حساس معلومات کو فروخت کرنا بھارتی سیکیورٹی نظام کی کمزوریوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔



Source link

متعلقہ پوسٹ