پاکستان تنازعات کے پُرامن حل اور عالمی قانون پر یقین رکھتا ہے، وزیراعظم
پاکستان نے علاقائی بحران کے دوران امن کے لیے مؤثر کردار ادا کیا، شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان تنازعات کے پُرامن حل اور عالمی قانون پر یقین رکھتا ہے۔
بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا پاکستان ایس سی او کا فعال اور ذمےداررکن ہے ایس سی اوکے 25 سال مکمل ہونا اہم سنگ میل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کہ غزہ اور مغربی کنارے میں انسانی المیہ ناقابل تصورمصائب کاباعث ہے عالمی برادری فلسطینی عوام کےحق خودارادیت کااحترام کرے۔
،وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے علاقائی بحران کے دوران امن کے لیے مؤثر کردار ادا کیا پاکستان کی سفارتی کوششیں اسلام آبادمفاہمتی یادداشت پردستخط تک پہنچیں اسلام آبادمفاہمتی یادداشت خطےمیں کشیدگی کم کرنےکی جانب اہم قدم ہے، پاکستان پائیدارعلاقائی امن کے لیے پُرعزم ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام کومضبوط بنانےکا حامی ہے عالمی اداروں کو اعلانات کوعملی اقدامات میں بدلنا ہوگا۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم عالمی امن واستحکام کیلئےاہم پلیٹ فارم ہے عالمی منظر نامہ بڑھتی جغرافیائی کشیدگی سے دوچار ہے ایس سی اومشترکہ چیلنجز سےنمٹنے کےاجتماعی عزم کی علامت ہے پاکستان تنازعات کے پُرامن حل اور عالمی قانون پر یقین رکھتا ہے۔

