مودی حکومت اور بھارتی فضائیہ میں چپقلش بے نقاب!  سابق ایئر چیف کا خط بھی سامنے آگیا

news 1794720422 2832



news 1794720422 2832

(ویب ڈیسک)مودی حکومت اوربھارتی فضائیہ کے درمیان شدید اختلافات اورچپقلش کھل کر سامنے آگئی،نئی دہلی میں بھارتی فضائیہ کی اراضی کے تنازع نے حکومت اور انڈین ایئر فورس کے درمیان تناؤ نمایاں کردیا۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی ایئر چیف مارشل کے بیانات کے بعد بھارتی حکومت کی فضائیہ کیخلاف انتقامی کارروائیوں جاری ہیں، ریٹائرمنٹ سے 4روز قبل اے پی سنگھ کا ریس کورس اراضی تنازع پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کو خط لکھا گیاتھا۔

خط میں ریس کورس ایئر فورس اسٹیشن کی 40 ایکڑ اراضی بھارتی فضائیہ کے کنٹرول میں برقرار رکھنے کا مطالبہ کیاگیاتھا،وزارتِ ہاؤسنگ اربن افیئرز نے ریس کورس ایئر فورس اسٹیشن میں واقع فضائیہ کا اسپورٹس کمپلیکس سیل کر دیا تھا۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق انتقامی اقدام کے باعث 31 اکتوبر کو شیڈول ایئر چیف کی الوداعی گالف تقریب بھی منسوخ کر دی گئی تھی،5ہزار اہلکاروں کی تربیتی و سکیورٹی سہولیات متاثرجبکہ 300 سے زائد ملازمتیں خطرے میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بینکوں میں کیش ٹرانزیکشن قوانین میں بڑی تبدیلی!صارفین کیلئے اہم خبر آگئی





Source link

متعلقہ پوسٹ