عالمی رہنما دنیامیں جاری تنازعات ختم کریں: پوپ لیو

news 1775450365 4752



news 1775450365 4752

(24 نیوز)کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے ایسٹر خطاب میں کہا ہے کہ جن کے پاس جنگیں چھیڑنے کی طاقت ہے وہ امن کا انتخاب کریں،عالمی رہنما دنیا بھر میں جاری تنازعات ختم کریں۔

سینٹ پیٹرز برگ اسکوائر پر خطاب میں انہوں نے کہا کہ عالمی رہنما طاقت، فتوحات یا غلبے کے کسی بھی منصوبے کو ترک کردیں۔

پوپ لیوکا کہنا تھا کہ افسوس ہے لوگ تشدد کے عادی ہوتے جارہے ہیں اور بے حسی کا شکار ہو رہے ہیں، جن کے پاس ہتھیار ہیں وہ انہیں رکھ دیں۔

کیتھولک مسیحیوں کے مذہبی پیشوا نے کہا کہ عالمی رہنما دنیا بھر میں جاری تنازعات ختم کریں۔

مزید پڑھیں: اگر معاہدہ نہ ہوا تو پورے ایران کو تباہ کیا جاسکتا ہے: ٹرمپ کی خوفناک دھمکی





Source link

متعلقہ پوسٹ