وزیراعظم شہباز شریف کی کویت کے ولی عہد شہزادہ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات


نیویارک: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس کے اعلیٰ سطحی سیشن کے موقع پر کویت کے ولی عہد ہز ہائینس شیخ صباح الخالد الحمد الصباح سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے ولی عہد کو پرتپاک خیرمقدم کہتے ہوئے پاکستان اور کویت کے مضبوط اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کویت کے ساتھ تعلقات کو پاکستان کی جانب سے دی جانے والی اہمیت پر زور دیا اور تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور افرادی قوت کی ترقی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے امکانات کو اجاگر کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی خیالات کا تبادلہ کیا اور امن، استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ پوسٹ