ایران کا سعودی تیل پائپ لائن پر بڑا حملہ — عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

IMG 20260408 WA2934


دبئی / تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) — خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والی سعودی عرب کی اہم تیل پائپ لائن پر حملہ کر دیا ہے جس سے پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ یہ پائپ لائن روزانہ 70 لاکھ بیرل خام تیل منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی تھی۔
رائٹرز کے مطابق حملے کے بعد پائپ لائن سے تیل کی ترسیل معطل ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی منڈیوں میں شدید اضطراب پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔ آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم آبی گزرگاہ ہے جس سے عالمی تیل کی سپلائی کا بڑا حصہ گزرتا ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق اگر صورتحال مزید بگڑی تو عالمی منڈیوں میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ متوقع ہے۔ سعودی عرب اور عالمی طاقتوں کا ردِعمل ابھی سامنے نہیں آیا۔

متعلقہ پوسٹ