فرانس میں احتجاج روکنے کے لئے پہلے سے سخت تیاریاں 

news 1792867468 2294



news 1792867468 2294

(ویب ڈیسک) فرانس میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے  ہڑتال کے دوران تشدد اور احتجاج کو روکنے لئے پہلے سے زیادہ سخت تیاری کر رہے ہیں۔

فرانس میں کئی گروپوں نے بظاہر مہنگائی میں اضافہ اور قوت خرید میں کمی کے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ملک گیر ہڑتال کی کال دے رکھی ہے لیکن امکان ہے کہ گزشتہ احتجاج کی طرح اس ہڑتال میں بھی تشدد ہو گا اور لوٹ مار کی جائے گی۔ اس خدشہ کے پیش نظر فرانس بھر میں سکیورٹی سخت کردی گئی ہے اور 70 ہزار پولیس اہلکار تعینات کر دیےگئے۔ حکام کو خدشہ ہےکہ گزشتہ ہفتے ہونے والے ہنگاموں کے دوران لوٹ مار اور توڑ  پھوڑ کے واقعات دوبارہ پیش  آسکتے ہیں۔ 

گزشتہ ہفتےکے  تشدد اور  لوٹ مار کے  واقعات کے باعث مختلف شہروں میں احتجاج  پر پابندیاں عائد ہیں۔

فرانس کے وزیر داخلہ  نے بتایا کہ ہفتےکے روز ہونے والے نئے احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس نے مختلف اقسام کے ہتھیار ضبط کیے اور 135 افرادکو گرفتار کرلیا۔

ییلو ویسٹ تحریک، مزدور تنظیموں اور طلبہ کی جانب سے ملک  بھر میں 700 سے زائد مظاہروں کا اعلان کیا گیا ہے۔

فرانس کے شہر مارسیے میں پابندی واپس لے کر مزدور تنظیموں کو ریلی کی اجازت دے دی گئی، جب کہ سٹراسبرگ میں بھی مظاہرے ہوں گے تاہم نینسی، میتز، بیزانسوں، بیلفور،  روآن، لی آوور، ٹولون اور لیموژ سمیت کئی شہروں میں احتجاج کے لئے جمع ہونے پر عائد انتظامی پابندیاں برقرار ہیں۔

گزشتہ ہفتے  تشدد  کے دوران پولیس اہلکاروں سمیت متعدد افراد زخمی ہوئے تھے اور 3 ہزار سے زائد دکانوں کو نقصان پہنچایا گیا تھا اور لوٹ مار کی گئی تھی





Source link

متعلقہ پوسٹ