پاکستان کی جنگ بندی خلاف ورزیوں پر گہری تشویش — وزیراعظم کی فریقین سے تحمل کی اپیل

IMG 20260408 WA2935


اسلام آباد (خارجہ ڈیسک) — وزیراعظم پاکستان نے لبنان میں جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اطلاعات امن عمل کی روح کو براہِ راست متاثر کر رہی ہیں۔ انہوں نے تمام فریقین سے تحمل اور برداشت کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کے معاہدے کا احترام تمام فریقین پر لازم ہے اور کسی بھی خلاف ورزی سے خطے میں امن کی کوششیں سبوتاژ ہو سکتی ہیں۔ پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جنگ بندی کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔
پاکستان کا یہ بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب اسرائیل کی جانب سے لبنان پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور عالمی سطح پر تنقید کی لہر بڑھتی جا رہی ہے۔

متعلقہ پوسٹ