شہباز شریف کے دورہ ماسکو کے دوران  16 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے:فیصل نیاز

news 1795426053 6349



news 1795426053 6349

(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ ماسکو کے دوران پاکستان اور روس کے درمیان 15 سے 16 معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

روس میں پاکستانی سفیر فیصل نیاز ترمذی نے روسی میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کے دورہ روس کو انتہائی تاریخی قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اور روس کے درمیان تعلقات میں اہم پیشرفت متوقع ہے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ وزیراعظم کی توجہ دوطرفہ سیاسی تعلقات کے ساتھ تجارت، عوامی روابط، ثقافت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر ہے، اسی لیے ان شعبوں سے متعلق مختلف معاہدے کیے جائیں گے۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت، توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا، اسلام آباد سے ماسکو کے لیے پہلی مال بردار ٹرین رواں سال کے اختتام تک روانہ ہوگی۔

فیصل نیاز نے مزید کہا کہ ٹرین اسلام آباد، کوئٹہ اور تفتان کے راستے ایران سے گزر کر روس پہنچے گی۔

یہ بھی پڑھیں:والدین کیلئے اہم خبر!بچوں کی حفاظت کیلئے نیا پلیٹ فارم  لانچ

وزیراعظم شہباز شریف 30 نومبر سے روس کا پہلا سرکاری 3 روزہ دورہ کریں گے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے اور توانائی و سرمایہ کاری کے معاہدوں کو آگے بڑھانا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ