ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک

news 1795427491 4907



news 1795427491 4907

(ویب ڈیسک ) کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں ٹرمپ کے ہمشکل کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی سے مزاحیہ نوک جھونک کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

کینیڈا کے دارالحکومت اوٹاوا میں سالانہ پارلیمانی پریس گیلری ڈنر کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا روپ دھارے ایک شخص کی کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی کے ساتھ طنز و مزاح پر مبنی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

تقریب کے دوران اسٹیج پر امریکی صدر کے ہمشکل نے ڈونلڈ ٹرمپ کے مخصوص لب و لہجے، باڈی لینگویج اور تیکھے جملوں کی ہو بہو نقل کرتے ہوئے شاندار مزاحیہ پرفارمنس پیش کی۔

 یہ بھی پڑھیں:امریکا شرائط پوری کردے تو  چند گھنٹوں میں آبنائے ہرمز  کھول سکتے ہیں:اسماعیل بقائی
اس موقع پر تقریب میں شریک کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی بھی اس دلچسپ مکالمے کا حصہ بنے۔

ٹرمپ کے انداز میں کی جانے والی اس دلچسپ نوک جھونک پر ہال میں موجود صحافی، سیاستدان اور دیگر مہمان خوب محظوظ ہوئے اور پورا ہال قہقہوں سے گونج اٹھا۔

واضح رہے کہ یہ پرفارمنس کینیڈا کی پارلیمانی پریس گیلری کے سالانہ عشائیے کی روایت کا حصہ تھی، جس میں صحافیوں اور سیاسی رہنماؤں کی موجودگی میں عالمی و مقامی سیاسی شخصیات کے انداز کی ہلکی پھلکی اور مزاحیہ پیروڈی پیش کی جاتی ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ