معلوم نہیں تھا کہ اسرائیلی سفیر امریکی فوج کے کمانڈر انچیف ہیں:ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی

news 1795162632 1904



news 1795162632 1904

(24نیوز)ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے اسرائیلی سفیر کے امریکی میڈیا کو دیئے گئے انٹرویو پر دلچسپ ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

عباس عراقچی نے اپنے بیان میں طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں تھا کہ امریکا میں تعینات اسرائیلی سفیر امریکی فوج کے کمانڈر انچیف بھی ہیں۔

خیال رہے کہ امریکا میں اسرائیل کے سفیر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ سے امریکی فوجیوں کی مکمل واپسی ایران کی شکست کے بعد ہی ممکن ہو گی۔

اس سے قبل امریکی ویب سائٹ کو ایک انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا تھا کہ میں ایران کے معاملے میں فیصلے پر جلد بازی نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگلے سال کے آغاز کے بعد دیکھیں گے کہ کیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آسمان پر اُڑتی عجیب مخلوق! دیکھ کرسب حیران رہ گئے

ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ اپنا ذہن کسی بھی لمحے بدل بھی سکتے ہیں اور اگر وہ حملہ کرنا چاہتے بھی ہوں تب بھی ارادہ ظاہر نہیں کریں گے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ چین کے بعد وطن واپسی پر صدارتی طیارے ایئر فورس ون میں سائبر جاسوسی کے خدشات کے پیش نظر خصوصی حفاظتی اقدامات کیے گئے، جس کے تحت صحافیوں کو چین میں استعمال کیے گئے موبائل فون خصوصی سگنل بلاک کرنے والے تھیلوں میں رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

 امریکی نشریاتی ادارے فاکس نیوز کے مطابق وائٹ ہاؤس نے چین کے شہر شین ژین سے واپسی کے دوران ممکنہ سائبر جاسوسی سے بچنے کے لیے یہ احتیاطی تدابیر اختیار کیں۔ طیارے میں موجود صحافیوں کو بتایا گیا کہ چین میں استعمال کیے گئے موبائل فون پرواز کے دوران ان کے پاس نہیں رہیں گے اور امریکا پہنچنے کے بعد واپس کیے جائیں گے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ