پاکستان آج بھی اسرائیل کے ہدف پر ہے، بانی پی ٹی آئی کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے: طلال چودھری

IMG 20260719 WA1414


اسلام آباد: وزیرمملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان آج بھی اسرائیل کے ہدف پر ہے اور بانی پی ٹی آئی کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے استحکام سے کھیلنے والوں سے کوئی لحاظ نہیں کیا جائے گا اور ریاست کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیرمملکت داخلہ نے مزید کہا کہ ملکی سلامتی اور استحکام سے متعلق معاملات پر حکومت مکمل چوکنا ہے اور کسی بھی عنصر کو ملکی مفادات کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کے دفاع اور سالمیت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

متعلقہ پوسٹ