پاکستان سمیت دنیا بھر میں فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز بحال

IMG 20260719 WA1717


لاہور: اتوار کے روز دنیا بھر میں صارفین نے فیس بک اور انسٹاگرام کی سروسز کے استعمال میں مشکلات کی شکایت کی، جس کے باعث سوشل میڈیا پر صارفین نے پریشانی کا اظہار کیا۔ پاکستان سمیت متعدد ممالک میں صارفین کو ایپس کھولنے، پیغامات بھیجنے اور تصاویر اپ لوڈ کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
کچھ ہی دیر بعد سروسز بتدریج بحال ہونا شروع ہوگئیں اور صارفین نے معمول کے مطابق سروسز کے دوبارہ فعال ہونے کی تصدیق کی۔ تاحال کمپنی کی جانب سے تعطل کی وجہ سے متعلق کوئی باضابطہ وضاحت جاری نہیں کی گئی۔

متعلقہ پوسٹ