اذلان شاہ کپ میں پاکستان نے کینیڈا کو افتتاحی میچ میں شکست دے دی۔
ملائیشیا کے شہر ایپوہ میں جمعے کو سلطان اذلان شاہ کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے کینیڈا کو 1-5 سے شکست دے کر فاتحانہ آغاز کیا۔
پاکستان کی جانب سے سفیان خان نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے تین گول اسکور کیے اور ہیٹ ٹرک مکمل کی، جبکہ محمد عماد اور حنان شاہد نے ایک، ایک گول کیا۔
تاہم، قومی ٹیم نے آخری کوارٹر میں مزید تین گول اسکور کرکے مقابلہ 1-5 سے اپنے نام کرلیا۔
پاکستانی ٹیم ایونٹ میں اپنا اگلا میچ امریکا کے خلاف کھیلے گی۔
Source link

