خواتین کسی بھی صورت اپنی تصویر شیئر مت کریں، تصاویر اور ویڈیوز سے ملزمان بلیک میل کرتے ہیں: محسن نقوی

d4f1f6897be9c484746ae0636ff79ba3 L


وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خواتین سے درخواست ہے خدارا کسی بھی صورت اپنی تصویر شیئر مت کیجیے، تصاویر اور ویڈیوز سے ملزمان انہیں بلیک میل کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھاکہ کوئی آپ سے آن لائن پیسے مانگ رہا ہے تو ہر گز ٹرانسفر مت کیجیے، کوئی شخص بیمار بن کر آپ سے پیسے مانگے تو بھی رقم ٹرانسفر مت کیجیے، بچیوں اور عام آدمی کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں محسن نقوی کا کہنا تھاکہ این سی سی آئی اے کے آفس میں عوامی مسائل سمجھنے کی کوشش کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ماؤں اور بہنوں سے درخواست ہے اپنی تصویر کسی سے شیئر نہ کریں، خواتین کی تصاویر اور ویڈیوز سے ملزمان انہیں بلیک میل کرتے ہیں، سائبر کرائم کے پاس بچیوں سے ہراسانی کے کیس سب سے زیادہ آ رہے ہیں، بچیوں اور عام آدمی کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ کوئی آپ سے آن لائن پیسے مانگ رہا ہے تو ہر گز ٹرانسفر مت کیجیے، کوئی شخص بیمار بن کر آپ سے پیسے مانگے تو بھی رقم ٹرانسفر مت کیجیے، بچیوں اور عام آدمی کیلئے آگاہی مہم بھی شروع کرنے جا رہے ہیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھاکہ پنجاب بھر میں این سی سی آئی اے کے پاس 61 افراد ہیں، ہماری کوشش ہے کہ سائلین کے مسائل حل کرنے کیلئے نفری پوری کی جائے، این سی سی آئی اے نے کئی اہم کیسز میں ملزمان کو پکڑا ہے، سائبر پولیس کو ہر طرح سے مضبوط کرینگے، سرکاری ملازم ہو یا کوئی اور سائبرکرائم میں جو بھی ملوث ہوا پکڑا جائے گا۔


install suchtv android app on google app store



Source link

متعلقہ پوسٹ