خفیہ معلومات لیک کرنے والوں کو گولی مار دینی چاہیے، امریکی صدر ٹرمپ
‘ایران پر حملے کا وقت معلوم ہونے کے باعث کارروائی منسوخ کر دی تھی’
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ خفیہ معلومات لیک کرنے والوں کو گولی مار دینی چاہیے۔
خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ نے ایریزونا میں تقریب سے خطاب میں کہا کہ ایران پر حملے کا وقت معلوم ہونے کے باعث میں نے کارروائی منسوخ کر دی تھی۔
انکا کہنا تھا کہ میرے خیال میں پرانے زمانے کی طرح اب بھی خفیہ معلومات افشاں کرنے والوں کو گولی مار دینی چاہیے۔
ٹرمپ نے کہا کہ بی 2 اسٹیلتھ بمبار طیارے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے بھیجے گئے تھے کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہ ہوں لیکن ایران ان طیاروں کا انتظار کررہا تھا۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ کسی گھٹیا شخص نے معلومات افشاں کی تھیں اسے جیل بھیج دینا چاہیے اور گولی بھی مار دینی چاہیے۔

