وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ بنوں، دہشت گردی کے خلاف حکمتِ عملی پر

FB IMG 1757764076797



بنوں (نمائندہ خصوصی) — وزیر اعظم پاکستان اور چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جمعے کو بنوں کا دورہ کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس دورے کے دوران دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کا تفصیلی جائزہ لیا جا رہا ہے۔
وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سول اور عسکری حکام بھی موجود ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پہلے ہی علاقے کا دورہ شروع کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران عسکری اور سیاسی قیادت کی اہم ملاقاتیں ہوں گی جن میں دہشت گردی کے خلاف موجودہ حکمت عملی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔
اطلاعات کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف جاری آپریشنز کی کامیابیوں اور مشکلات پر بریفنگ دی جائے گی، جبکہ مستقبل میں انسدادِ دہشت گردی کے اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے فیصلے متوقع ہیں۔
سیکیورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم اور آرمی چیف کا ایک ساتھ بنوں کا دورہ اس امر کی نشاندہی کرتا ہے کہ ریاست دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور سیاسی و عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے۔

متعلقہ پوسٹ