نیب اور سعودی انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی کے درمیان تاریخی معاہدہ

FB IMG 1760074201543 1



اسلام آباد میں قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد اور سعودی عرب کی نگران و انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی (نزاہہ) کے صدر مازن بن ابراہیم الکاموس کے درمیان بدعنوانی کے خاتمے اور احتساب کے فروغ کے لیے تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے۔
معاہدے کے تحت دونوں ممالک انسدادِ بدعنوانی کے شعبے میں تعاون، معلومات کے تبادلے، تحقیقات میں معاونت اور گڈ گورننس کے فروغ کے لیے باہمی روابط کو مضبوط بنائیں گے۔
نیب ترجمان کے مطابق اس معاہدے سے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان شفافیت اور احتساب کے نظام کو مزید تقویت ملے گی۔ معاہدے پر دستخط کے موقع پر دونوں رہنماؤں نے کہا کہ بدعنوانی ایک عالمی چیلنج ہے جس سے مؤثر انداز میں نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔

متعلقہ پوسٹ