وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کا فیض آباد کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

FB IMG 1760116073076 scaled



اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے فیض آباد اور اردگرد کے علاقوں کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے رات گئے تک عوام کے جان و مال کے تحفظ پر مامور اسلام آباد پولیس اور فیڈرل کانسٹیبلری کے جوانوں سے ملاقات کی، ان کا حوصلہ بڑھایا اور ان کے جذبے کو سراہا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ کسی جتھے کو اسلام آباد یا کسی اور شہر پر چڑھائی کی اجازت نہیں دی جائے گی، اور کسی کو بھی قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے جوانوں سے فرداً فرداً مصافحہ کیا اور ان کی کھانے پینے کی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔ محسن نقوی نے آئی جی اسلام آباد کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی پر موجود جوانوں کا ہر ممکن خیال رکھا جائے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ “آپ سب پاکستان کے سپاہی ہیں، قانون کی عملداری یقینی بنانے میں آپ کا کردار کلیدی ہے۔”
اس موقع پر آئی جی اسلام آباد پولیس، چیف کمشنر اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ حکام بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے۔

fb img 17601160673321717482218064540819
وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کا فیض آباد کا دورہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ 3

متعلقہ پوسٹ