جرمنی میں غزہ کے حق میں مظاہرے، ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے

FB IMG 1757825374495 1



جرمنی کے مختلف شہروں میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور "غزہ میں نسل کشی بند کرو” کے نعرے لگائے۔ مظاہرین نے فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اسرائیلی کارروائیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
برلن، میونخ، فرینکفرٹ اور دیگر شہروں میں ریلیوں کے دوران شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر جنگ بندی اور فلسطینی عوام کے تحفظ کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو فوری طور پر آگے بڑھ کر غزہ میں جاری انسانی بحران کو ختم کرانے کے لیے عملی اقدامات کرنے چاہئیں۔
مظاہروں میں انسانی حقوق کی تنظیموں، طلبہ، خواتین اور مختلف مکاتبِ فکر کے لوگ شامل تھے۔ احتجاجی مظاہرے پرامن رہے تاہم بعض مقامات پر پولیس نے مظاہرین کی تعداد کنٹرول کرنے کے لیے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے۔

متعلقہ پوسٹ