(24نیوز)بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین فائلز میں نریندر مودی کا نام آنے پربھارتی سیاست میں ہلچل مچ گئی۔
تفصیلات کے مطابق ایپسٹین فائلز میں بھارتی وزیرِ اعظم کا نام سامنے آنے پر بھارتی پارلیمنٹ میں کہرام مچ گیا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے ایپسٹین فائلز معاملے پر بھارتی حکومت سے دو ٹوک جواب طلب کر لئے۔
رہنما عام آدمی پارٹی سنجے سنگھ کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی پرالزامات کا واضح اور شفاف جواب دینا حکومت کی آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے، عوام سچ جاننے کا حق رکھتے ہیں۔
اسی طرح کانگریس لیڈر پرینکا گاندھی نے بھی مودی کے ایپسٹین سے تعلقات پرسخت سوالات اٹھا دیے۔
گانگریس لیڈر کا کہنا تھا کہ بدنام زمانہ جنسی مجرم سے بھارتی وزیراعظم کا رابطہ کس مقصد کے لیے تھا؟۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان پر ڈالرز کی بارش
کانگریس لیڈر پوان کھیرہ نے بھی کہا کہ ایسپٹین نے لکھا کہ مودی نے اسرائیل میں امریکی صدر کے فائدے کیلئے ناچ گانا کیا۔
کانگریس لیڈر پون کھیرا نے دعویٰٰ کیا کہ ایپسٹین کی تحریروں میں مودی کے حوالے سے متنازع باتیں لکھی گئی ہیں، تاہم حکومت کی جانب سے ان دعوؤں کی تردید یا تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔
ماہرین کے مطابق ایپسٹین کی فائلز میں مودی کا نام سامنے آنا بھارتی سیاست میں شدید بحران اور سیاسی ہلچل کا باعث بن سکتا ہے۔


