
(24نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد باقر قالیباف نے ایران پر ایک اور ممکنہ فوجی حملے سے متعلق امریکی سینئر حکام کی دھمکیوں کے جواب میں کہا ہے کہ ایران کی علاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحانہ اقدام کا ہم ناقابلِ تصور جواب دیں گے۔
ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکرمحمدباقرقالیباف نے کہاہے کہ ایرانی قوم امریکا سے مرعوب نہیں ہوگی اور امریکی فوجی دھمکیوں یا دباؤ کے سامنےجھکے گی۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ پبلک سروس کمیشن کے بھرتی قواعد میں اہم ترامیم؛نوٹیفیکیشن جاری
انہوں نے کہاکہ جب تک امریکا اپنا رویہ تبدیل نہیں کرتا اور دھونس و دھمکیاں بند نہیں کرتا، وہ ناقابلِ اعتبار رہے گا۔

