کراچی میں شام اور رات کو لوڈشیڈنگ کا امکان، کے الیکٹرک نے خبردار کردیا

کے الیکٹرک.webp


کراچی میں شام اور رات کو لوڈشیڈنگ کا امکان، کے الیکٹرک نے خبردار کردیا

کے الیکٹرک کے مطابق لوڈ مینجمنٹ ناگزیر ہونے کی صورت میں ہی شام اور رات کے پیک آورز میں کی جائے گی

آر ایل این جی کی فراہمی میں رکاوٹ کے باعث کراچی میں شام اور رات کے اوقات میں لوڈ مینجمنٹ کا امکان ہے تاہم دن کے اوقات میں بجلی کی فراہمی مستحکم رہے گی۔

ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق آر ایل این جی کی فراہمی متاثر ہونے سے ملک بھر میں بجلی کی پیداوار پر اثر پڑ رہا ہے، جس کے باعث بجلی کی فراہمی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کے الیکٹرک کا پاکستان ایل این جی لمیٹڈ (پی ایل ایل) اور متعلقہ حکام سے مسلسل رابطہ ہے، جبکہ بجلی کی صورتحال جلد معمول پر لانے کے لیے تمام ممکنہ کوششیں جاری ہیں۔

کے الیکٹرک کے مطابق لوڈ مینجمنٹ ناگزیر ہونے کی صورت میں ہی شام اور رات کے پیک آورز میں کی جائے گی۔ ادارے نے ممکنہ لوڈ مینجمنٹ پر صارفین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دن کے اوقات میں بجلی کی فراہمی مستحکم رکھنے کی کوشش کی جائے گی۔



Source link

متعلقہ پوسٹ