"اسلام آباد کو دنیا کا محفوظ ترین شہر بنانا ہمارا ہدف ہے” — آئی جی سید علی ناصر رضوی

IMG 20260408 WA2431


اسلام آباد (محمد سلیم سے ) — انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تمام ڈی آئی جیز، اے آئی جیز اور ایس ایس پیز نے اپنے ڈویژنز کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔

img 20260408 wa24357176930819473159983
"اسلام آباد کو دنیا کا محفوظ ترین شہر بنانا ہمارا ہدف ہے" — آئی جی سید علی ناصر رضوی 4


کانفرنس میں کفایت شعاری مہم کے نفاذ، ٹریفک مینجمنٹ، سیف سٹی کے ذریعے شہر بھر کی نگرانی اور عوامی سہولیات کے جاری منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ آئی جی اسلام آباد نے پولیس کی مجموعی کارکردگی، سیکیورٹی اقدامات اور ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق احکامات جاری کیے۔
سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ شہریوں کی خدمت اور قانون کا مؤثر نفاذ اولین ترجیح ہے۔ جرائم کی روک تھام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال یقینی بنایا جائے، "نشہ اب نہیں” تحریک کا دائرہ وسیع کیا جائے اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ آن لائن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے تمام کمانڈرز کو ہدایت کی کہ سخت احتساب کے ساتھ ساتھ پولیس افسران اور جوانوں کی فلاح و بہبود کا بھی خاص خیال رکھا جائے اور انہیں روزانہ کی بنیاد پر بریف کیا جائے۔

img 20260408 wa24327236168835478874439

متعلقہ پوسٹ