نوجوان سماجی کارکن نے درخت سے 72 گھنٹے لپٹے رہ کر اپنا ہی ریکارڈ توڑدیا

news 1769524945 9043



news 1769524945 9043

(24 ںیوز)کینیا سے تعلق رکھنے والی ایک ماحولیاتی کارکن نے مسلسل 72 گھنٹے تک درخت سے لپٹ کر گنیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر لیا، 22 سالہ ٹروفینا موتھونی نے یہ اعزاز حاصل کرتے ہوئے درخت سے لپٹنے کے طویل ترین میراتھن کا عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

ٹروفینا موتھونی نے اس سے قبل قائم کیا گیا ریکارڈ توڑ دیا جو گھانا کے فریڈرک بوکائے نے 50 گھنٹے، 2 منٹ اور 28 سیکنڈ تک درخت سے لپٹ کر بنایا تھا۔ موتھونی نے یہ ریکارڈ 26 جنوری کو مکمل کیا۔

واضح رہے کہ ٹروفینا موتھونی اس سے قبل بھی فروری 2025 میں 48 گھنٹے تک درخت سے لپٹ کر یہی ریکارڈ اپنے نام کر چکی تھیں تاہم اس بار انہوں نے اپنی ہی کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے نیا عالمی سنگِ میل عبور کیا۔

گنیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے ٹروفینا موتھونی نے کہا کہ میری پہلی کوشش ایک پیغام تھی، ایک سادہ اور قریبی عمل کے ذریعے انسانیت کو زمین سے دوبارہ جوڑنے کی کوشش کی، انہوں نے کہا کہ دوسری بار یہ ریکارڈ بنانے کا مقصد محض علامت نہیں بلکہ عزم کا اظہار تھا۔

ٹروفینا نے کہا کہ مجھے احساس ہوا کہ دنیا کو صرف علامتی اقدامات نہیں بلکہ ثابت قدمی، تسلسل اور اس بات کے ثبوت کی ضرورت ہے کہ زمین کی دیکھ بھال وقتی نہیں بلکہ ایک مستقل ذمہ داری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کوئی ایک وقتی عمل نہیں بلکہ طویل المدتی ذمہ داری ہے جس کے لیے مسلسل جدوجہد ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بلوچستان میں سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 10 دہشت گر د ہلاک





Source link

متعلقہ پوسٹ