راولپنڈی، 13 ستمبر 2025 – پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) اور راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (RIC) کے مابین پیدائشی دل کے امراض میں مبتلا مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ کوششوں پر مبنی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔
یہ تقریب ہفتہ کے روز راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے کانفرنس روم میں منعقد ہوئی۔ معاہدے کے تحت دونوں ادارے پیدائشی امراض قلب کے مریضوں کے علاج، آگاہی، ریسرچ اور سہولیات کی فراہمی میں قریبی تعاون کریں گے۔
تقریب میں پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ثناء اللہ گھمن، راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے سینئر ماہرینِ قلب اور دیگر معزز مہمان شریک ہوئے۔
اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان میں بڑی تعداد میں بچے پیدائشی امراضِ قلب میں مبتلا ہوتے ہیں اور بروقت علاج و رہنمائی ان کی زندگی بچانے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ اس شراکت داری سے مریضوں اور ان کے اہلخانہ کو بہتر سہولتیں میسر آئیں گی۔

پناہ اور راولپنڈی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے درمیان مریضوں کی فلاح کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط 3

