حکومت نے آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کر دیا

IMG 20250916 WA0030



اسلام آباد: وزارتِ خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے جو آئندہ 15 روز کے لیے نافذ العمل ہوں گی۔
اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور یہ 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر برقرار رہے گی۔ تاہم ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 78 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا یہ فیصلہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں اور زرمبادلہ کے اتار چڑھاؤ کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

متعلقہ پوسٹ