رمضان میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے؟ اعلان ہو گیا

news 1770371862 9238



news 1770371862 9238

(24نیوز)رمضان المبارک کا آغازرواں ماہ سے ہو رہا ہے ماہ مقدس میں سرکاری دفاتر کے اوقات کار کیا ہوں گے اعلان کر دیا گیا ہے۔

دنیا بھر کے مسلمان استقبال رمضان کی تیاریاں کر رہے ہیں، اس ماہ مقدس میں مسلمان روزے رکھتے اور عبادات میں اضافہ کر دیتے ہیں، اس لیے ہر مسلم ملک میں دفتری امور اور کام کے اوقات کار میں نرمی کی جاتی ہے۔

کویت نے بھی ماہ مقدس میں سرکاری دفاتر کے نئے اوقات کار کا اعلان کر دیا ہے جس کا اطلاق یکم رمضان المبارک سے ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق سول سروس کمیشن کے جاری بیان میں سرکاری اداروں میں دوران رمضان کام کے اوقات کار ساڑھے چار گھنٹے ہوں گے۔

اس کے ساتھ ہی سرکاری ملازمین کو اختیار ہوگا کہ وہ صبح ساڑھے 8 بجے سے ساڑھے 10 بجے کے درمیان کسی بھی وقت دفتر آ کر ساڑھے 4 گھنٹے ملازمت کا دورانیہ مکمل کر سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:عالمی اورمقامی مارکیٹ میں سونا اور چاندی مزید سستا

سول سروس کمیشن نے رمضان المبارک میں کام مقرر کردہ دورانیے پر تمام سرکاری اداروں میں عملدرآمد کی ہدایت کی ہے۔

واضح رہے کہ عرب اور خلیجی ممالک میں پہلا روزہ 18 فروری جب کہ پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں 19 فروری کو پہلا روزہ ہونے کا امکان ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ