آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا، پاکستان کے چار نام شامل

IMG 20260206 WA1682 1


اسلام آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے، جس میں دنیا بھر کے سابق بین الاقوامی کرکٹرز اور معروف براڈکاسٹرز شامل ہیں۔
کمنٹری پینل میں پاکستان کی نمائندگی وسیم اکرم، وقار یونس، بازید خان اور رمیز راجہ کریں گے، جو ٹورنامنٹ کے دوران میچوں پر تجزیہ اور کمنٹری کریں گے۔
آئی سی سی کے اعلان کردہ پینل میں دیگر نمایاں ناموں میں روی شاستری، ناصر حسین، ایئن اسمتھ، ایئن بیشپ، ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سیموئل بدری، روبن اتھاپا اور کارلوس بریتھویٹ شامل ہیں۔
اس کے علاوہ سنیل گواسکر، اوئن مورگن، میتھیو ہیڈن، ڈیل اسٹین اور شان پولاک بھی ورلڈ کپ کی کمنٹری ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
جنوبی افریقا کے ٹیمبا باووما اور سری لنکا کے این جیلو میتھیوز پہلی بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کا باقاعدہ آغاز جمعرات سے ہو رہا ہے، جبکہ پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ نیدرلینڈز کے خلاف کھیلے گی۔

متعلقہ پوسٹ