جنگ بندی قریب! ایران کے آج معاہدہ قبول کرنے کا امکان ہے: روبیو


نئی دہلی
امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کے سرکاری دورے کے دوران نئی دہلی میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایران کے ساتھ جاری مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں اور توقع ہے کہ تہران جنگ کے خاتمے کا معاہدہ آج ہی قبول کر لے گا۔
روبیو نے کہا کہ سفارتی کوششیں رنگ لا رہی ہیں اور انہیں پختہ امید ہے کہ آج، کل یا اگلے چند روز میں باقاعدہ اعلان کیا جا سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ معاملات تیزی سے حل کی سمت بڑھ رہے ہیں اور وہ جلد دنیا کو اچھی خبر سنانے کے منتظر ہیں۔
یہ بیان ایسے وقت آیا ہے جب روس نے چند گھنٹے قبل امریکی موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ واشنگٹن مذاکرات میں پیش رفت کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہا ہے، جبکہ ایران کی تشخیص حقیقت کے زیادہ قریب ہے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق روبیو کا یہ پُرامید بیان اور روس کی جانب سے اس پر سوال اٹھانا اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ مذاکرات انتہائی نازک اور فیصلہ کن دور سے گزر رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ