وزیراعظم شہباز شریف کی ترلائی، اسلام آباد میں امام بارگاہ دھماکے کی شدید مذمت، مکمل تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزا دینے کا اعلان

images 11 5


اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ میں ہونے والے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے۔
وزیرِ اعظم نے دھماکے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی، جبکہ زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ملاقات کے دوران واقعے کی مکمل، شفاف اور فوری تحقیقات کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ دھماکے کے ذمہ دار عناصر کی فوری نشاندہی کی جائے اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔
وزیرِ اعظم نے زخمیوں کو بہترین ممکنہ طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے وزیرِ صحت کو علاج معالجے کے عمل کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کا حکم دیا۔
انہوں نے واضح کیا کہ ملک میں شرپسندی اور بدامنی پھیلانے کی کسی کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور حکومت شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

متعلقہ پوسٹ