اگر امن بورڈ فلسطینیوں کے لیے مفید نہ ہوا تو انڈونیشیا اس سے نکل جائے گا، صدر

IMG 20260307 WA1561


جکارتہ: انڈونیشیا کے صدر نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قائم کردہ امن بورڈ سے فلسطینیوں کو فائدہ نہ پہنچا تو انڈونیشیا اس سے دستبردار ہوجائے گا۔
سرکاری میڈیا کے مطابق صدر نے واضح کیا کہ انڈونیشیا امن بورڈ میں صرف اس لیے شامل ہوا ہے تاکہ اس پلیٹ فارم کو فلسطین کے مفادات کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ بورڈ آزاد فلسطینی ریاست کی حمایت کے ہدف سے ہٹتا ہے تو وہ انڈونیشیا کو اس سے الگ کرنے میں ذرا دیر نہیں لگائیں گے۔

متعلقہ پوسٹ