توشہ خانہ ٹو کیس کا فیصلہ اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سنایا۔ اس مقدمے کی 80 سے زائد سماعتیں اڈیالہ جیل میں منعقد ہوئیں، جہاں فریقین کے دلائل مکمل کیے گئے۔
سرکار کی جانب سے وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی، بیرسٹر عمیر مجید ملک، بلال بٹ اور شاہویز گیلانی نے کیس کی پیروی کی اور اپنے دلائل عدالت کے سامنے رکھے۔
دوسری جانب بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکلا ارشد تبریز، قوثین فیصل مفتی اور بیرسٹر سلمان صفدر نے دفاعی مؤقف پیش کیا۔ وکلا کی جانب سے استغاثہ کے شواہد اور الزامات کو چیلنج کیا گیا۔
کیس کی طویل سماعتوں کے بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے قانونی نکات کا جائزہ لیا، جسے ملکی سیاست اور عدالتی عمل میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

