ٹی 20 ورلڈ کپ: ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں بھارت میں پھنس گئیں

IMG 20260307 WA1560


نئی دہلی / دبئی: مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور ایئر اسپیس بند ہونے کے باعث ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کی دو بڑی ٹیمیں ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقا بھارت میں پھنس گئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے ساتھ مشاورت کے بعد ٹیم کی روانگی کے لیے چارٹرڈ فلائٹ کا انتظام کیا تھا، تاہم ایئر ٹریفک کی اجازت نہ ملنے کے باعث پرواز تاحال روانہ نہ ہوسکی۔ بھارت میں طویل انتظار سے تنگ آئے کھلاڑیوں کی بے چینی بڑھتی جارہی ہے۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑی شرفین ردرفورڈ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ میں تنگ آچکا ہوں اور اب گھر جانا چاہتا ہوں۔ اس سے قبل ٹیم کے کوچ ڈیرن سیمی بھی بھارت سے گھر جانے کی خواہش کا اظہار کرچکے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جنوبی افریقا کی ٹیم بھی بھارت میں پھنسی ہوئی ہے اور دونوں ٹیموں کی روانگی کی حتمی تاریخ ابھی تک طے نہیں ہوسکی۔ البتہ اطلاعات ہیں کہ جنوبی افریقا کے 4 کھلاڑی نیوزی لینڈ کے خلاف دوطرفہ سیریز کے لیے علیحدہ روانہ ہوسکتے ہیں۔ جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز 15 مارچ سے شیڈول ہے، تاہم باقی اسکواڈ ممبرز کی روانگی ابھی تک کنفرم نہیں ہوئی۔

متعلقہ پوسٹ