پشاور: ایف سی کا نیا یونٹ 3900 جوانوں پر مشتمل، ہر نئی ذمہ داری کے لیے تیار —

فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے کمانڈنٹ محمد ریاض نذیر نے اعلان کیا ہے کہ ایف سی میں ایک نیا یونٹ تشکیل دیا گیا ہے جو 3900 اہلکاروں پر مشتمل ہوگا اور ملک بھر میں کسی بھی نئی ذمہ داری کے لیے ہمہ وقت دستیاب رہے گا۔نیا یونٹ 24 ہزار نفری پر مشتمل ایف سی کے مرکزی ڈویژن کا حصہ ہوگا۔ترقیوں کا نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، جس کے تحت کم از کم 300 آسامیاں ایسی ہوں گی جن پر کانسٹیبلز کی ترقیاں ممکن ہوں گی۔سینئر رینکس کے لیے بھی ترقی کے راستے کھولے جا رہے ہیں۔

متعلقہ پوسٹ