یروشلم: اسرائیل نے یمن سے داغا گیا ڈرون روک دیا
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے یمن سے لانچ کیے گئے ایک ڈرون کو فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی کامیابی سے روک دیا۔ فوجی ترجمان کے مطابق ڈرون کو جنوبی اسرائیل کے قریب دفاعی نظام نے نشانہ بنایا، جس کے بعد کئی شہروں میں سائرن بجا دیے گئے۔
فوجی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے کی یہ کوشش یمن میں موجود ایران نواز حوثی ملیشیا کی جانب سے کی گئی۔ ادھر اسرائیلی عوام کو سائرن کی آواز سنتے ہی پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت دی گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ اسرائیل نے الزام لگایا ہے کہ حوثی گروپ خطے میں ایرانی ایجنڈے کے تحت کارروائیاں کر رہا ہے۔
صورتحال کے بعد اسرائیل نے اپنی فضائی نگرانی مزید سخت کر دی ہے جبکہ سرحدی علاقوں میں ہائی الرٹ جاری ہے۔
