ماہرین کے مطابق عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں حالیہ اتار چڑھاؤ اور روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر امریکا کی تازہ پابندیوں کے اثرات کے باعث تیل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔
اقتصادی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں تیل کی فراہمی میں ممکنہ کمی عالمی منڈی میں عدم استحکام پیدا کر سکتی ہے، جس سے خام تیل کے نرخوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
دوسری جانب، مشرقِ وسطیٰ کی جغرافیائی کشیدگی اور پیداوار میں کمی کے خدشات بھی قیمتوں پر دباؤ بڑھا رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حالات یہی رہے تو آنے والے ہفتوں میں عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا ہو سکتا ہے

