مسقط: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عمان کے شاہی وزیر جنرل سلطان بن محمد النعمانی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، ویزا سے متعلق مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کی مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو کی اور باہمی روابط کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان مذہبی و ثقافتی رشتے نہایت گہرے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ لاکھوں پاکستانی عمان میں روزگار کے سلسلے میں مقیم ہیں اور وہاں کی اقتصادی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ویزا کے عمل میں آسانی سے مزید ہنر مند پاکستانی شہریوں کے لیے روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان عمان کے ساتھ ہر سطح پر شراکت داری کو مزید وسعت دینا چاہتا ہے۔
عمانی شاہی وزیر جنرل سلطان بن محمد النعمانی نے کہا کہ پاکستان اور عمان کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات قائم ہیں، جنہیں مزید مضبوط بنانے کے لیے عمان پرعزم ہے

