اسلام آباد پولیس میں ترقیوں کی پروقار تقاریب — افسران کو رینک لگا دیے گئے

IMG 20260408 WA2442


اسلام آباد (پولیس ڈیسک) — 08 اپریل 2026 — انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کے افسران کو اگلے عہدوں پر ترقیاں دے دی گئیں۔ آپریشنز ڈویژن اور سیف سٹی اسلام آباد میں ترقی یاب افسران کے اعزاز میں پروقار تقاریب منعقد کی گئیں۔

img 20260408 wa24437641259645862125089
اسلام آباد پولیس میں ترقیوں کی پروقار تقاریب — افسران کو رینک لگا دیے گئے 6
img 20260408 wa24383933519000068859907
img 20260408 wa24392018612956945866363
img 20260408 wa24405660521076442478086


ڈی آئی جی آپریشنز محمد جواد طارق اور ڈی جی سیف سٹی / ڈی آئی جی ٹریفک محمد ہارون جوئیہ نے سینئر پولیس افسران کی موجودگی میں ترقی یاب افسران کو رینک لگائے اور انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پر سینئر افسران نے ترقی یاب پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی آپ کی محنت اور لگن کا ثمر ہے، اب آپ کے کندھوں پر ذمہ داریاں مزید بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی اور محکمے کی نیک نامی کو اپنا اولین شعار بنائیں اور خوش اخلاقی، نیک نیتی اور خدمتِ خلق کے جذبے کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیں۔ آئی جی اسلام آباد نے واضح احکامات جاری کیے ہیں کہ تمام خالی آسامیوں پر ترقیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔

متعلقہ پوسٹ