سوشل میڈیا پر ’ڈی ایچ اے والی میڈ‘ کے نام سے شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی ٹک ٹاکر اور یوٹیوبر نے کامیابی کی ایک اور منزل طے کر لی جب انہیں پہلی بار ایک معروف مٹھائی کے برانڈ کے اشتہار میں دیکھا گیا۔
گھریلو ملازمہ کی روزمرہ زندگی، کام کاج اور خاندانی مصروفیات پر ویڈیوز بنانے والی انفلوئنسر نے اپنے منفرد انداز سے سوشل میڈیا پر مقبولیت حاصل کی۔ اب وہ ایک مٹھائی کے برانڈ کے اشتہار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں جس میں سوشل میڈیا انفلوئنسر امتُل بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
اشتہار کی جھلکیاں سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ڈی ایچ اے والی میڈ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ متعدد مداحوں نے انہیں مبارکباد دی اور مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کامیابیوں کی دعا کی۔
حال ہی میں ’پاکستان انفلوئنسر ایوارڈز‘ میں بھی ڈی ایچ اے والی میڈ نے معروف یوٹیوبر اقرا کنول کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم اعزاز حاصل کیا تھا۔

