محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں، ایاز صادق

2683921 ayazsadiq 1723443182


اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہےکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں۔

لاہور میں ایک تقریب سے خطاب میں ایاز صادق نے کہا کہ ہر وزیر اپنی وزارت چلا رہا ہے، ہر ایک کا اپنا کردار ہے، ترمیم آرہی ہے یا نہیں یہ نہیں پوچھتے، جب آئے گی تب پتا چل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ  وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی دیے گئے اسائمنٹ پر کام کرتے ہیں، میرا کام اس وقت شروع ہوگا جب حکومت کہے گی کہ 28 ویں ترمیم آرہی ہے ، ترمیم کو اچھا برا نہیں کہوں گا، میرا کام سہولت فراہم کرنا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ