
(ویب ڈیسک) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین بڑے شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا ہے، جبکہ لاہور دوسری پوزیشن سے نیچے آکر ساتویں نمبر پر پہنچ گیاہے۔
دہلی میں دھوئیں اور دھند کی موٹی تہہ چھانے سے حدِ نگاہ بھی متاثر ہوئی، جبکہ شہریوں کو سانس لینے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ٖغیرملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق جمعہ، 13 نومبر 2026ء کو سوئٹزرلینڈ کے فضائی معیار کی نگرانی کرنے والے ادارے آئی کیو ایئر نے دہلی کا فضائی معیار کا اشاریہ 334 ریکارڈ کیا، جسے انتہائی خطرناک قرار دیا گیا،اس کے برعکس بھارت کے سرکاری ادارے سینٹرل پولوشن کنٹرول بورڈ نے دہلی کا اے کیو آئی 403 ریکارڈ کیا جو شدید آلودگی کی نشاندہی کرتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان اسپورٹس بورڈ کا بڑا ایکشن،بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر واجد چوہدری برطرف
رپورٹ کے مطابق تقریباً 2 کروڑ آبادی والے شہر دہلی کی سڑکوں پر سموگ کی موٹی تہہ چھا گئی، گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں دھند کے درمیان چلتی دکھائی دیں، جبکہ بعض اہم شاہراہوں پر اس قدر دھواں تھا کہ سڑکوں پر نصب روشنیاں بھی واضح دکھائی نہیں دے رہی تھیں۔

