دماغی صحت کے لیے ضروری ہے کہ اس میں موجود فاضل مادے خارج ہوتے رہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ اس میں کمی واقع ہوتی ہے جس سے دماغی صحت متاثر ہونے لگتی ہے اب سائنسدانوں نے اس کی ممکنہ وجہ دریافت کر لی ہے۔
سائنس دانوں کے مطابق گردن میں موجود لمف نوڈز ہمارے دماغ سے فاضل مادے نکالنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں دماغ سے نکلنے والا کچھ مادہ لمفی نالیوں کے ذریعے گردن کے لمف نوڈز تک پہنچتا ہے عمر بڑھنے کے ساتھ یہ چھوٹے اور کم مؤثر ہو سکتے ہیں اس کی وجہ سے ممکن ہے کہ دماغ سے فاصل مادے نکالنے کا عمل بھی سست ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دماغی صحت کے لیے بہترین غذا؛ نئی تحقیق میں اہم انکشاف
اگر یہ مادے دماغ میں زیادہ دیر تک جمع رہیں تو یہ الزائمر اور پارکنسنز جیسی بیماریوں کے خطرے کو بڑھا سکتے ہیں تاہم ابھی یہ بات ثابت نہیں ہوئی۔
جانوروں پر ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لمفی نظام کمزور ہونے سے دماغ میں نقصان دہ مادے زیادہ جمع ہو سکتے ہیں۔کچھ تجربات میں لمفی نظام کو بہتر بنانے سے یادداشت اور فالج کے بعد صحت یابی میں بہتری کے اشارے بھی ملے ہیں۔
سائنس دان اب یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ کیا گردن کے لمف نوڈز کو دیکھ کر مستقبل میں دماغ کی صحت کے بارے میں پہلے سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے یا نہیں۔
یہ تحقیق ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ یہ ثابت نہیں ہوا کہ گردن کے لمف نوڈز کا کمزور ہونا براہِ راست الزائمر یا دوسری دماغی بیماریوں کا سبب بنتا ہے۔

