آسمان میں ہنگامی صورتحال برطانوی طیارہ یونان میں اتار لیا گیا

news 1794720563 8298



news 1794720563 8298

(ویب ڈیسک)برٹش ایئر ویز کی پرواز میں ہنگامی صورتِ حال پیش آنے پر طیارے کو یونان  اتار لیا گیاہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق برٹش ایئر ویز  کی پرواز لندن سے دبئی کی طرف جا رہی تھی کہ ہنگامی صورتِ حال پیش آنے پر یونان کی فضائی حدود میں موجود طیارے کو ایتھنز کی طرف موڑ دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارے کے دائیں انجن میں خرابی کے باعث تیکنیکی طور پر انجن کو بند کرنا پڑا۔

مزید پڑھیں:رومانیہ : سمندر میں دو تجارتی جہاز ڈرون کا نشانہ

پائلٹس نے مذکورہ فنی خرابی پر طیارے سے عالمی ہنگامی کوڈ جاری کیا، جس پر ایئر ٹریفک کنٹرول کی ہدایات پر ایتھنز ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے انتظامات کیے گئے تھے۔

ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے پیشِ نظر امدادی ٹیموں کو بھی الرٹ کیا گیا تھا۔

فلائٹ ڈیٹا کے مطابق طیارہ ایتھنز ایئر پورٹ پر بحفاظت لینڈ کر گیا ہے۔





Source link

متعلقہ پوسٹ